• Home
  • Demos
  • Urdu Language

عبدالرحمان بابا

پشتو کے عظیم صوفی شاعر ۔ عبدالرحمن نام۔ مہمند قبیلے کی ایک شاخ غوریہ خیل سے تعلق رکھتے تھے۔ پشاور کے قریب موضع کلی میں پیدا ہوئے ۔ اپنے زمانے کے متبحر علما سے فقہ اور تصوف کی تعلیم حاصل کی۔ پشتون شاعری کے حافظ شیرازیرحمۃاللہ علیہ کہلاتے ہیں۔ آ پ کا کلام تصوف کے رموز و عوامض سے مملو ہے۔ مجموعہ کلام دیوان کے نام سے شائع ہو چکا ہے ۔ اس میں پانچ ہزار کے قریب اشعار ہیں۔ مزار پشاور کے جنوب میں ہزار خانہ کے مقام پر ہے۔

آپ کی شاعری کو پشتو کی اعلیٰ شاعریوں میں شمار کیا جاتا ہے۔آپ مشہور پشتون شاعر اور بہادر جنگجو خوشحال خان خٹک کے دوست رہے مغل دور حکومت میں۔اور آپ نے ہر قسم کی فلسفی اور علم کو اپنی شاعری میں بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔